چیف منسٹر اے پی جگن موہن ریڈی نے پولاورم کے کاموں کا معائنہ کیا

   

حیدرآباد 6 جون ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج پولاورم پراجیکٹ کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کچھ معمولی مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ جگن نے آج پولاورم پراجیکٹ کے مقام پر ڈیم کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹس کی تعمیر کے دوران کچھ معمولی مسائل پیدا ہونا معمول کی بات ہے اور اسے ہر مرحلہ پر بہتر کیا جا رہا ہے ۔ اس کو میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق تلگودیشم حکومت نے اس پراجیکٹ کے کاموں میں جھول رکھا تھا جنہیں درست کیا جا رہا ہے ۔