چیف منسٹر اے پی جگن کی آج لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا

   

تروملا ۔ 29 ۔ ستمبر (این ایس ایس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی 30 ستمبر کو برہما اتسووم سالانہ تقاریب کے پہلے دن تروملا تروپتی دیوستھانم میں واقع لارڈ وینکٹیشورا کو روایتی رسوم کے مطابق ریشمی لباس پیش کریں گے ۔ وہ دوپہر 1.30 بجے تاڑے پلی سے روانہ ہوں گے اور سہ پہر 3.00 بجے رینی گنٹہ ایرپورٹ پہنچیں گے ۔ سب سے پہلے وہ ترو چنور جائیں گے اور وہاں پدماوتی نیلائم کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں علی پیری میں چیرلو پلی 4 ۔لین ہائی وے کا افتتاح کریں گے ۔