چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈؤ نے آٹو ڈرائیورس اسکیم کا آغاز کیا

   

حیدرآباد4 اکتوبر(یواین آئی)آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈونے آج آٹو ڈرائیورس اسکیم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان، بی جے پی اے پی صدر پی وی این مادھواور وزیر نارا لوکیش بھی موجود تھے ۔ پرکاشم بیریج سے آٹو میں چندر ابابو، پون کلیان، مادھواور نارا لوکیش نے سفر کیا اور وجئے واڑہ کے سنگا نگر میں واقع ایم بسواپنیا گراؤنڈ تک آٹو میں پہنچے ۔ اس دوران انہوں نے آٹو ڈرائیورس اور مسافروں سے بھی ملاقات کی۔ اس اسکیم کے تحت وہ آٹو، کیب اور ٹیکسی کے مالکان جو اپنی گاڑی چلاتے ہوئے اپنے خاندانوں کا پیٹ پالتے ہیں ایسے ہر ڈرائیور کو 15 ہزار روپے مالی مدد دی جائے گی۔ اس پروگرام سے 2.64 لاکھ آٹو ڈرائیورس، 20,072 ٹیکسی کیب ڈرائیورساور 6,400 میکسی کیب ڈرائیورس کو فائدہ پہنچے گا۔ انتخابات کے دوران اس کا وعدہ نہ کرنے کے باوجودتلگودیشم زیرقیادت اتحادی حکومت نے آٹو ڈرائیورس کو مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے سال کے دوران 2,90,669 ڈرائیورسکے اکاؤنٹس میں 436 کروڑ روپے منتقل کئے جائیں گے ۔ منگل گری کے عوام نے چندرابابونائیڈو کا شاندار استقبال کیا۔