حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اپنی اہلیہ بھونیشوری کے ساتھ ہفتہ کی رات حیدرآباد ایرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہورہے ہیں ۔ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائرکٹرز 4 نومبر کو بھونیشوری این ٹی آر ٹرسٹ کی منیجنگ ٹرسٹی اور ہیرٹیج فوڈز کی ایم ڈی کو ممتاز فیلو شپ 2025 ایوارڈ سے نوازے گا ۔ بھونیشوری کو اسی اسٹیج پر ہیرٹیج فوڈز کے لیے کارپوریٹ گورننس میں بہترین کارکردگی کا گولڈن میسور ایوارڈ بھی ملے گا ۔ چندرا بابو نائیڈو لندن میں عالمی کنونشن میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ یہ ایوارڈ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام ہندوجا گروپ کو چیرمین گوپی چند ، آدتیہ برلا سنٹر فار کمیونٹی انیشیٹیو چیرپرسن راج شری برلا ، سن فارما ایم ڈی دلیپ سنگھوی ، دبئی الکٹریسٹی واٹر اتھاریٹی ایم ڈی سید محمد ، ہیرو انٹرپرائزس ، گوینکا گروپ چیرمین سنجیو گوینکا ، جیسے ممتاز شخصیتوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو اپنے ذاتی دورے کے دوران دیگر پروگرامس میں بھی شرکت کریں گے ۔ وہ وہاں کے صنعتکاروں کو 14 اور 15 نومبر کو وشاکھا پٹنم میں منعقد ہونے والی سی آئی آئی پارٹنر شپ کانفرنس میں مدعو کریں گے ۔ اس سلسلہ میں وہ لندن میں متعدد تارکین وطن اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے اور وہ انہیں ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع کی وضاحت کریں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو 6 نومبر کو لندن سے واپس ریاست آندھرا پردیش پہنچے گے ۔۔ ش
دفتر سیاست میں نیٹ اور ایمسیٹ کوچنگ
حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (راست) نیٹ اور ایمسیٹ ایم پی سی (بی پی سی) اور نیٹ کی کوچنگ پروگرام کیلئے رجسٹریشن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 2 نومبر کو 11 بجے سے امتحان اسکیم کے تحت پرچے مہیا کئے جائیں گے۔