چیف منسٹر اے پی کا دورہ دہلی

   

حیدرآباد۔ 11فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی بدھ 12فروری کو دہلی کا دورہ کریں گے ۔وہ قومی دارالحکومت میں وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے ۔وزیراعلی سے ان کی ملاقات شام میں ہوگی۔اس ملاقات میں وہ اے پی کے دارالحکومت امراوتی سمیت اے پی قانون ساز کونسل کو منسوخ کرنے کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔