چیف منسٹر اے پی کی روانگی کے موقع پرکسانوں کا احتجاج

   

حیدرآباد: آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں نے انتباہ دیا کہ دارالحکومت کی اراضیات کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی تو بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا جائے گا۔ایک ریاست ایک دارالحکومت کے مسئلہ پر کئی دنوں سے احتجاج کرنے والے کسانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے کابینہ کے اجلاس کے لئے سکریٹریٹ روانگی کے دوران مندڈم علاقہ کے قریب کسانوں نے’’ جئے امراوتی‘‘۔’’وشاکھاپٹنم کا اسٹیل پلانٹ اے پی کا حق ‘‘جیسے نعرے لگائے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہبودی اسکیمات کے نام پر عوام کی رقومات کا غلط استعمال کیاجارہا ہے ۔