چیف منسٹر اے پی کی پیشی کے عہدیداروں کو محکمہ جاتی ذمہ داریاں

   

Ferty9 Clinic

حکومت آندھرا پردیش سے احکامات کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 12 جون (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے چیف منسٹر مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی پیشی (سی ایم سکریٹریٹ) میں تعینات اعلیٰ عہدیداروں کو محکمہ جاتی ذمہ داریاں تفویض کئے ۔اس سلسلہ میں احکام جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مسٹر اجے کلم مشیرخاص برائے چیف منسٹر مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو محکمہ جات جی اے ڈی (جنرل ایڈمنسٹریشن) داخلہ فینانس، منصوبہ بندی، ریونیو، لا اینڈ آرڈر کی مکمل ذمہ داری تفویض کی گئیں۔ اسپیشل چیف سکریٹری برائے چیف منسٹر مسٹر پی وی رمیش کو محکمہ جات تعلیم (مکمل تعلیمی شعبہ) میڈیکل اینڈ ہیلت، خاندانی بہبود، انڈسٹریز، کمرشیل ٹیکسیس، بنیادی سہولتیں (انفراسٹرکچر)، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کی مکمل ذمہ داری تفویض کی گئی۔ سکریٹری برائے چیف منسٹر مسٹر سالمن آروکیہ راج کو محکمہ جات ٹرانسپورٹ، عمارات و شوارع، اے پی ایس آر ٹی سی، ہاؤزنگ، سیول سپلائز و اغذیہ، امورصارفین، پنچایت راج، دیہی ترقیات، سیرف (SERF) درج فہرست اقوام و قبائیلی پسماندہ و اقلیتی بہبود اور اسپورٹس وغیرہ کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مسٹر دھننجے ریڈی ایڈیشنل سکریٹری برائے چیف منسٹر کو محکمہ جات آبی وسائل، ماحولیات، جنگلات، ہارٹیکلچر، سیریکلچر، سیاحت وغیرہ کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح مسٹر جے مرلی ایڈیشنل سکریٹری برائے چیف منسٹر کو محکمہ جات اینمل ہسبینڈری، فشریز کوآپریٹیو، کلچرل امور اور مسٹر ایم ہری کرشنا اسپیشل آفیسر برائے چیف منسٹر کو آروگیہ شری، سی ایم آر ایف اور وصول ہونے والی یادداشتوں جیسے امور کی ذمہ داری دی گئی جبکہ مسٹر پی کرشنا موہن ریڈی، آفیسر ان اسپیشل ڈیوٹی برائے چیف منسٹر کو چیف منسٹر سے اپائنمنٹس (ملاقات کیلئے اوقات مقرر کرنے) و دیگر وقت بہ وقت پروگرام جیسے امور کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے۔