نئی دہلی۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے کل پونے ایرایرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کیا۔ چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ادھو ٹھاکرے کی نریندر مودی سے پہلی ملاقات تھی۔ وزیراعظم پونے میں ڈائریکٹر جنرلس اور انسپکٹر جنرلس آف پولیس کی کانفرنس میں شرکت کے لئے پہونچے تھے۔ سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔
