چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو برخاست کرنے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

کوہیر ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے خلاف کوہیر کے نوجوانوں نے تحصیلدار سپریہ کو ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار بہار کے چیف منسٹر کے عہدے پر منصف ہوتے ہوئے ایک مسلم خاتون کے نقاب کے ساتھ جو نازیبا حرکت کی ہے۔ اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس حرکت سے چیف منسٹر کے عہدہ کی توہین ہوئی ہے۔ انہوں نے صدرجمہوریہ سے خواہش کی کہ وہ آرٹیکل 25 کے خلاف ورزی کرنے پر چیف فوری برخاست کریں اور نتیش کمار کو چاہئے کہ وہ اس خاتون سے معافی مانگے، ورنہ دنیا بھر میں ہندوستان کی توہین ہوگی۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔ اس سے دستور ہند نے تمام مذہب کے ماننے والوں کو برابر کے حقوق دیئے ہیں۔ نتیش کمار کی اس طرح کی اوچھی حرکت سے خواتین کے حقوق پامال ہوئے ہیں۔