چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے خلاف احتجاج

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مسلم ویلفیر کمیٹی صدر جناب شیخ غیاث الدین کی زیرصدارت آج بعد نماز جمعہ مسلمانوں نے بہار صوبہ کے وزیر اعلی نتیش کمار کی نازیبا و گستاخانہ حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا اور وزیر اعلی نتیش کمار کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیتے ہوئے فوری ڈاکٹر نصرت پروین سے اور ملک کی تمام خواتین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ عہدوں کے تقررات نامہ حوالے کرتے وزیر اعلی نتیش کمار نے مسلم ڈاکٹر نصرت پروین کے حجاب کو اپنے ہاتھوں سے نکال کر خواتین کی عزت و حرمت کو پامال کیا ہے اور ملک کو دنیا بھر میں بدنام کرکے رکھدیا ہے۔ بہار اور اترپردیش صوبوں میں بڑھتی مسلمانوں سے نفرت کی تمام مسلمانوں نے شدت سے مذمت کی اور ایسی حرکتوں سے ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق بتایا۔ نتیش کمار یا تو پاگل ہوگئے ہیں، یا پھر بدمعاشی پر اترآئے ہیں، ان دونوں میں سے کوئی ایک بات ضرور ہے، ورنہ جلیل القدر عہدہ پر فائز رہتے ہوئے نازیبا حرکت کرنا سراسر نفرت کو پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔ اس موقع پر محمد مکرم علی۔ سید رفیق اللہ۔ محمد عارف۔ عبدالعزیز۔ ناصر۔ محمد آصف۔ محمد مقبول۔ محمد تجمل۔ ودیگر موجود تھے۔