چیف منسٹر بی آر ایس سے مقابلہ کریں، کسانوں سے سیاسی انتقام نہ لیں

   

سنگاریڈی جیل میں کسانوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کے ٹی آر کا خطاب

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آرنے اصل اپوزیشن بی آر ایس کا غصہ غریب عوام اور کسانوں پر اُتارنے کا چیف منسٹر پر الزام عائد کیا ۔ کسانوں پر درج کئے گئے مقدمات سے فوری دستبرداری اختیار کرتے ہوئے انہیں جیلوں میں لگچرلہ کے کسانوں سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ریاست میں اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کر رہی ہے ۔ عوامی مسائل کو حکومت تک پہونچانا بی آر ایس پارٹی کی ذمہ داری ہے ۔ بی آر ایس کے رول سے عوام اور کسان پوری طرح مطمین ہیں ۔ تاہم حکومت بی آر ایس پارٹی پر عوام اور کسانوں کو اُکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔ بی آر ایس قائدین کے ساتھ کسانوں اور عوام پر جھوٹے مقدمات درج کرتے ہوئے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔ سابق چیف منسٹر کے سی آرنے شہر کے مضافات میں فارماسٹی قائم کیا تھا ۔ جس کو موجودہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اپنے ارکان خاندان کے حوالے کردیا ۔ لگچرلہ کے علاوہ ضلع سنگاریڈی کے نیالکل میں بھی کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ متاثرہ کسانوں کے ساتھ کے سی آر اور بی آر ایس پارٹی کھڑی ہے ۔ جھوٹے مقدمات درج کرنے کے باوجود بی آر ایس پارٹی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کرتے رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 30 تا 40 کیلو وزن نہ رکھنے والے بچوں پر کلکٹر پر قاتلانہ حملہ کرنے کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر کو چیلنج کیا کہ ہمت ہے تو ان سے مقابلہ کریں ۔2