چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ ثمر آور ثابت

   

متعدد کمپنیوں سے کئی ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری کیلئے رضامندی ، وزیر سریدھر بابو کا بیان

حیدرآباد۔/11 اگسٹ، ( سیاست نیوز) امریکی دورے میں مصروف چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ٹیم نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ریاست کی ترقی کیلئے ضروری سرمایہ کاری، انفرااسٹرکچراور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی فکر سے جاری اقدامات کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں امریکی دورے کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ریاستی وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے بتایا کہ 9 اگسٹ تک گیارہ بڑے پراجکٹ کیلئے یقینی اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جس مقصد کیلئے امریکی شہروں کا دورہ کیا گیا اس میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ریونت ریڈی کی دوراندیشی اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے سبب بڑے سرمایہ کار اور معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے اور اپنے کام کا آغاز کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاگنیزنیٹ امریکہ کے بعد حیدرآباد میں اپنا دوسرا بڑا کیمپس قائم کرے گا جس کے ذریعہ 15 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ والش کرا ہولڈنگس ڈبلیو ای کے تحت 5 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری سے ترقی پذیر ریاست تلنگانہ میں 100 ملین کی سرمایہ کاری کرے گا۔ آر می ایم کے ذریعہ 500 ہائی۔ اینڈ لنک ملازمتیں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سووچ بائیو ایک ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری اور 5 سو ملازمتیں، ٹرائیزن ٹکنالوجی حیدرآباد میں آرٹیفیشل انٹلیجنس انوویش ڈیولپمنٹ ڈیلوری سنٹر سے ایک ہزار ملازمتیں فراہم ہوں گی جو ایک اے آئی میں ایک بڑا اقدام ہے۔ جدید ٹکنالوجی اور موجودہ دور کے تقاضوں کی یکسوئی کیلئے اس کمپنی کا قیام حیدرآباد بالخصوص ریاست تلنگانہ کیلئے کافی اہمیت کا حامل بنے گا۔ وزیر سریدھر بابو نے بتایا کہ ایچ سی اے ہیلت کیئر کی جانب سے چار لاکھ مربع گز توسیع کیمپ قائم کرے گا۔ اس کے علاوہ کارننگ گیاس ٹیوینگ سہولیات مرکز میں آئندہ سال 2025 تک کمرشیل پیداوار کا آغاز کرے گا۔ جہاں تک ورلڈ بینک کا سوال ہے ورلڈ بینک حکومت تلنگانہ کی جانب سے کئے جارہے باوقار پراجکٹوں میں شراکت داری اور مدد کرے گا۔ مسٹر سریدھر نے بتایا کہ فارما شعبہ میں ویونٹ فارما نے 400 کروڑ کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعہ ایک ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ ام جین کی جانب سے حیدرآباد میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کیا جائے گا جس سے تین ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا جبکہ چارلبس اسکیاپ نے حیدرآباد میں ملک کے پہلے اور سب سے بڑے ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ سنٹر کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ع