چیف منسٹر جگن کی مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات

   

آندھرا پردیش میں قومی شاہراہوں کی تعمیر میں تعاون کی درخواست
حیدرآباد۔/6 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈکری سے ملاقات کی۔ آندھرا پردیش میں مختلف قومی شاہراہوں کی تعمیر اور دیگر پراجکٹس کی منظوری کیلئے انہوں نے مرکزی وزیر کو یادداشت حوالے کی۔ دونوں قائدین کے درمیان 15 منٹ تک بات چیت رہی اور جگن موہن ریڈی نے مرکز کی جانب سے قومی شاہراہوں کے پراجکٹ میں تعاون کی درخواست کی۔ چیف منسٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق جگن موہن ریڈی نے وشاکھاپٹنم سے بھوگاپورم بیچ راہداری پراجکٹ میں تبدیلیوں سے نتن گڈکری کو واقف کرایا اور عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں پراجکٹ کے کاموں میں بعض تبدیلیوں کی درخواست کی۔ انہوں نے وجئے واڑہ ایسٹرن بائی پاس اور ریاست میں 20 روڈ اوور بریجس کی تعمیر کو منظوری دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز سے مزید 17 روڈ اوور بریجس کی منظوری کیلئے سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ ر