چیف منسٹر جھارکھنڈ سورین کو دھمکی

   

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو ای میل کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایاکہ وزیراعلیٰ کو دو بار ای ۔ میل بھیج کر جان سے مار نے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ معاملے سے متعلق سورین کی حفاظت میں تعینات سیکوریٹی اہلکاروں نے دارالحکومت رانچی کے سائبر تھانے میں دو مختلف معاملے درج کرائے ہیں۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ملزمین کی گرفتاری کیلئے سائبر تھانے کی پولیس اور سی آئی ڈی جانچ کررہے ہیں۔