حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر کوئلہ و معدنیات جی کشن ریڈی نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے کہا کہ حیدرآباد میں تمام علاقوں کی ترقی کے لیے فنڈس مختص کرنے پر خصوصی توجہ دیں ۔ گڈی ملکاپور ڈیویژن میں ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈس سے تعمیر کئے گئے کمیونٹی ہال کا کل افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ملک میں ایک انتہائی اہم شہر ہے اور تیزی سے بڑھنے والا شہر بھی ۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر کی ترقی کے لیے سابق حکومت نے توجہ نہیں دی اور موجودہ حکومت بھی اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں کی ترقی کے لیے ایک جامع ماسٹر پلان کی ضرورت ہے ۔ اس کے لیے چیف منسٹر کو خصوصی اقدام کرنے اور حیدرآباد کی ترقی کے لیے فنڈس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔۔