چیف منسٹر دہلی آتشی کی حلف برداری‘ کابینہ میں 5 ارکان شامل

,

   

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی لیڈرآتشی نے آج دہلی کی چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے 21 ستمبر کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک سادہ تقریب کے دوران آتشی کو چیف منسٹرٰ عہدہ کا حلف دلایا اور اس کے ساتھ آتشی دہلی کی تیسری خاتون چیف منسٹرٰ بن گئیں ہیں جبکہ دہلی کی سب سے کم عمر خاتون چیف منسٹرٰ ہونے کااعزاز بھی حاصل کر لیا۔آتشی کی کابینہ میں 5 قائدین کو جگہ ملی ہے۔ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور مکیش اہلاوت کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا۔ سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی مکیش اہلاوت پہلی بار دہلی حکومت میں وزیر بنے ہیں جبکہ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اس سے قبل کیجریوال حکومت میں بھی کابینی وزیر تھے۔ آتشی دہلی کے کالکا جی سے رکن اسمبلی ہیں۔ اردوند کجریوال حکومت میں وہ وزیر تعلیم، پی ڈبلیو ڈی، بجلی، سیاھت، ترقی خواتین و اطفال سمیت کئی دیگر محکموں کی وزیر تھیں۔ وہ عام آدمی پارٹی کی سیاسی معاملوں کی کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔عمران حسین بلی ماران اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں ان کی گرفت اچھی ہے۔ وہ دو مرتبہ رکن اسمبلی رہے ہیں۔ اروند کجریوال کی کابینہ میں فوڈ و سیول سپلائی وزیر تھے۔ دلت لیڈر مکیش اہلاوت دہلی کے سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی ہیں۔ مکیش پہلی بار رکن اسمبلی بنے ہیں۔