’ ساری ریاست کو برائے فروخت ‘کے سی آر پروکرمارکا کا الزام
حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر (این ایس ایس) کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے لیڈر ملو بھٹی وکرمارکا نے اتوار کو کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی کو خانگیانے سے متعلق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کا بیان ساری ریاست کو ’برائے فروخت کیلئے‘ پیش کرنے کا ایک اشارہ ہے۔ کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر ساری ریاست کو خانگیانے کی کوشش کر رہے ہیں چونکہ وہ مناسب انداز میں حکمرانی کے قابل نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت آر ٹی سی کو غیر کارکرد اور ناکارہ بنانے کے بعد خانگیانے کی کوشش کر رہی ہے۔