چیف منسٹر ریلیف فنڈ اور اکشے پاترا میں حیدرآباد پبلک اسکول سوسائیٹی کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 27 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد پبلک اسکول نے جو ملک کا ایک قدیم ترین تعلیمی ادارہ ہے ہمیشہ ہی گذشتہ 97 برسوں میں سماجی خدمات کیلئے آگے رہا ہے ۔ اس ادارہ نے اب تک ملک کے کچھ بہترین لیڈرس ‘ بہترین کامیاب شخصیتوں اور بہترین اسپورٹس شخصیتوں کو ابھارا ہے ۔ حیدرآباد پبلک اسکول سوسائیٹی کی مینیجنگ کمیٹی نے اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات میں حکومت کی مدد کے طور پر 10 لاکھ روپئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مینیجنگ کمیٹی نے غریب عوام اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کو غذا کی فراہمی کیلئے اکشے پاترا میں بھی پانچ لاکھ روپئے عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اعزازی سکریٹری و خازن حیدرآباد پبلک اسکول سوسائیٹی مسٹر فیض خان نے بتایا کہ مشکل وقت میں حیدرآباد پبلک اسکول سوسائیٹی حکومت کے ساتھ ہے ۔