چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے چیکس کی تقسیم

   

ظہیرآباد۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد نے آج ایم ایل اے کیمپ آفس میں ظہیرآباد منڈل کے موضع قاسم پور کے دو اور بلدیہ ظہیرآباد کے چار افراد میں جنہوں نے اپنا علاج حیدرآباد کے خانگی دواخانوں میں کروایا تھا علاج معالجہ کے اخراجات کی ادائیگی کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے جاری کردہ 1,63000 روپئے مالیتی چیکس تقسیم کئے۔ استفادہ کنندگان میں تکارام، بچیا، محمد جہانگیر، آفرین بیگم، سریش، شبانہ بیگم شامل ہیں۔ استفادہ کنندگان نے ان کی مالی مدد کرنے پر چیف منسٹر اور رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین وجیندر ریڈی، ناما روی کرن، محمد یونس، محمد عبداللہ، بنڈی موہن، محمد یعقوب ، لکشمی کانت اور دوسرے موجود تھے۔