فلم اسٹار بالا کرشنا کی دختر نے 50 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا
حیدرآباد ۔13۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سیلاب کے متاثرین کی امداد کے لئے صنعتی اداروں اور فلمی شخصیتوں کی جانب سے چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے ۔ آنجہانی این ٹی راما راؤ کے فرزند این بالا کرشنا کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا گیا ہے۔ بالا کرشنا کی دختر تیجسونی نے آج سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے 50 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا ۔ اے ایم آر انڈیا لمٹیڈ کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر مہیش کمار ریڈی نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک کروڑ روپئے کا چیک حوالے کیا۔ واکسین یونیورسٹی کے بانی پراوین کے پولا نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپئے کا چیک ریونت ریڈی کے حوالے کیا۔ ویسٹرن کنسٹرکشن کی جانب سے ایک کروڑ روپئے عطیہ کا چیک چیف منسٹر کے حوالے کیا گیا۔ آر سدرشن ریڈی اور سنجے ریڈی کی قیادت میں ویسٹرن کنسٹرکشن کے نمائندوں نے چیف منسٹر کو چیک حوالے کیا۔ ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹری کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا گیا۔ ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹری کے وائس پریسیڈنٹ ڈاکٹر وی نارائن ریڈی نے سکریٹریٹ میں چیف منسٹر سے ملاقات کی اور چیک حوالے کیا۔ 1