حیدرآباد۔/16 جون، ( سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات میں تعاون کیلئے مختلف تنظیموں نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات دیئے ہیں۔ فتح نگر اسٹیل مرچنٹس اسوسی ایشن حیدرآباد نے 8 لاکھ 51 ہزار روپئے، سنتن باغ ریسیڈنشیل فلاٹس اسوسی ایشن نے ایک لاکھ 50 ہزار اور پشپا ٹریڈنگ کمپنی سکندرآباد نے ایک لاکھ روپئے کا چیک چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں پیش کیا۔ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر کو یہ چیکس حوالے کئے۔
