چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دو مسلم کمسن طلبہ کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

غلّے میں جمع رقم وائرس سے نمٹنے کے لیے دی گئی
حیدرآباد۔یکم اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی دو کمسن طالبات نے کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات میں اپنی بچت کی ہوئی رقم کا عطیہ دیا ہے۔ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت دو مسلم طالبات علینہ جبین اور علیشا جبین نے اپنے غلّے میں جمع کی ہوئی 4 تا 5 ہزار روپئے کی رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ روانہ کی ہے۔ سالگرہ کے موقع پر الیکٹرانک بائیک خریدنے کے لیے یہ دونوں غلّے میں رقم جمع کررہے تھے۔ آصف نگر کے ساکن محمد امتیاز کی دونوں دختران جی نارائنما ہائی اسکول مہدی پٹنم میں تیسری جماعت کی طالب علم ہیں۔ محمد امتیاز نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیہ کے بارے میں مکتوب چیف منسٹر کو روانہ کیا ہے۔ کمسن طالبات کی جانب سے عطیے کا یہ مثالی اقدام ہے۔