حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی کے فرزند جی امیت کمار ریڈی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات میں تعاون کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں گراں قدر عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ امیت کمار ریڈی نے آج ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما رائو سے ملاقات کی اور اپنی کمپنی اور افراد خاندان کی جانب سے 25 لاکھ روپئے کے عطیہ کا چیک حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تلنگانہ حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے اور ریاست کو کورونا سے پاک کرنے کی مساعی جاری ہے۔ ہر کسی کو حکومت کے اقدامات میں تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر، ریاستی وزراء ای راجندر، کے ٹی راما رائو، محکمہ صحت کے عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا۔
