حیدرآباد۔/11اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات میں تعاون کے طور پر مختلف تجارتی اداروں کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں گراں قدر عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔ کرامی اسپائسیس نرسم پیٹ ورنگل کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 2 لاکھ 11 ہزار روپئے کا چیک پیش کیا گیا۔ یہ چیک ریاستی وزراء ای دیاکر راؤ نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کو پیش کیا۔ واویلالہ کے سرپنچ جی پدما بھاسکر نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 50 ہزار روپئے کا اعلان کیا اور یہ چیک ریاستی وزیر دیاکر راؤ نے کے ٹی آر کے حوالے کیا۔ ورنگل میں پرکالہ سے تعلق رکھنے والے آنگن واڑی ٹیچرس کے پرسنا رانی اور وائی رما دیوی نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 10 ہزار روپئے کا اعلان کیا۔ آنگن واڑی آیا لکشمی نے 3 ہزار روپئے کا عطیہ دیا ہے۔ یہ چیکس رکن اسمبلی سی ایچ دھرما ریڈی نے کے ٹی آر کو پیش کئے۔