حیدرآباد۔/6 نومبر،( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کوآپریٹیو اپیکس بینک لمیٹیڈ کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ 51 لاکھ 1116 روپئے کا عطیہ دیا گیا۔ وزیر زراعت و امداد باہمی ٹی ناگیشور راؤ کے ہمراہ بینک کے ذمہ داروں نے جوبلی ہلز میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کوآپریٹیو اپیکس بینک کے صدرنشین ایم رویندر راؤ، نائب صدرنشین کے ستیا اور ڈائرکٹرس موجود تھے۔ اسی دوران سابق لیڈر تلگودیشم کاسانی گیانیشور نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور اپنی دختر کی شادی کا دعوت نامہ حوالے کیا۔1