حسن آباد /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی حسن آباد مسٹر وی ستیش کمار نے آج پرگتی بھون حیدرآباد میں ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے تارا کامارا راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے کورونا وائرس کے انسداد کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے قائم کردہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں اپنے قیادت میں چلنے والے مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے جمع کردہ 3778871 روپئے پر مشتمل خطیر رقم کا عطیہ پیش کیا ۔ جس میں ایکاشیلا ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے 25 لاکھ رپوئے منوہرا ایجوکیشنل سوسائٹی و وی ایم آر پالیٹکنک کا عطیہ 5 لاکھ روپئے اور کٹس گروپ آف کالجس سے وابستہ ملازمین کی ایک روزہ تنخواہ پر مشتمل 7 لاکھ 78 ہزار 871 روپئے شامل ہیں ۔
کورٹلہ ٹاون کے محلہ رحمت پورہ میں ریڈ الرٹ جاری
کورٹلہ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاون کے بھیمتی ، رحمت پورہ علاقہ میں مٹکل کے دن بھی ریڈ الرٹ جاری رہا ۔ کالونی کے تمام راستوں کو محکمہ پولیس کے عہدیداروں نے باہر نہ نکلنے کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ اشیائے ضروریہ کی خریدی کیلئے گھر کے ایک ہی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ اڈیشنل کلکٹر جگتیال مسٹر راجیشم روز مرہ حالات کا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ۔ تب سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ جناب راجیشم اڈیشنل کلکٹر جگتیال جو جدید بس اسٹانڈ کے قریب اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ۔ موٹر سائیکل پر دو افراد کے دکھائے دئے جانے پر گاڑیوں کو اپنے تحویل میں لیکر پولیس کے حوالے کردئے ۔ جناب غوث بابا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مٹ پلی ، مسٹر راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ بھیمتی دوبہ میں رہنے والے افراد سے مائک کے ذریعہ گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ گھومنے کا اعلان کر رہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال سندو شرما نے بروز منگل کے دن کورٹلہ ٹاون کے بھیمنی دوبہ رحمت پورہ میں ڈی ایس پی مٹ پلی جناب غوث بابا سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ مسٹر راج شیکھر راجو کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا ۔