چیف منسٹر ریونت ریڈی آج حیڈرا پولیس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد ۔ 7۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کل 8 مئی کو حیڈرا پولیس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ حیڈرا کے ہیڈ کوارٹرس بدھا بھون میں یہ پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جس کے تحت ایک اسسٹنٹ کمشنر پولیس ، 6 انسپکٹرس ، 12 سب انسپکٹرس اور 30 کانسٹبلس الاٹ کئے گئے ہیں۔ پولیس اسٹیشن کو 70 گاڑیاں فراہم کی گئی جن میں منی لاری موٹر سیکل ، کار شامل ہیں۔ حیڈرا نے 150 افراد کا تقرر کیا ہے جو پولیس کانسٹبلس کے امتحانات سے محروم رہے۔ انہیں حیڈرا کے ٹریفک ونگ میں تقرر کیا گیا۔ حکومت نے سرکاری اراضیات جھیلوں اور تالابوں کے تحفظ کیلئے حیڈرا کا قیام عمل میں لایا ہے۔ پولیس اسٹیشنوں کی افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا ، ریاستی وزراء پونم پربھاکر اور سریدھر بابو شرکت کریں گے۔ 1