حیدرآباد : یکم مئی ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی 2 مئی کو صبح دہلی روانہ ہورہے ہیں جہاں کانگریس کی فیصلہ ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس ہورہا ہے چیف منسٹر اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں ملکاراجن کھرگے ، سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی و دیگر اہم قائدین شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے بموجب اجلاس میں ملک کی تازہ حالت مرکز سے ذات پات کی مردم شماری کے فیصلے ، پہلگام واقعہ و دیگر اُمور پر غور و خوص کیا جائیگا ۔راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا میں ملک میں ذات پات کی مردم شماری کرانے کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا ۔ تلنگانہ حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کرائی ہے جس کی کانگریس سے زبردست ستائش کی جارہی ہے ۔ ۔ 2