حیدرآباد۔11۔ جون(سیاست نیوز) تلنگانہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی ٹریبونل کی تشکیل کے بعد صدرنشین ٹریبونل جسٹس راج شیکھر ریڈی نے اراکین ٹریبونل کے ہمراہ چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران صدرنشین ٹریبونل کے ہمراہ اراکین ٹریبونل مسٹر پی پردیپ کمارریڈی اور محترمہ چترا رامچندرن سابق آئی اے ایس موجود تھے۔ ریاست تلنگانہ میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی کے قیام کے بعد سے اب تک اتھاریٹی کے خلاف رجوع ہونے کے لئے کوئی مجاز ٹریبونل کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا تھا ۔ ریاست میں کانگریس نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد ٹریبونل کے قیام کا اعلان کیاتھا اور گذشتہ دنوں حکومت کی جانب سے تلنگانہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی ایپلیٹ ٹریبونل کی تشکیل کے سلسلہ میں احکام جاری کئے گئے تھے ۔3