چیف منسٹر ریونت ریڈی سے سابق چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش باگھیل کی ملاقات

   

حیدرآباد۔16جولائی (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر چھتیس گڑھ مسٹر بھوپیش باگھیل نے آج سیکریٹریٹ پہنچ کر چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خیر سگالی ملاقات کی اور ان کی شال پوشی کرکے مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس موقع پر حکومت کی اسکیمات کے متعلق سابق چیف منسٹر بھوپیش بھاگیل کو واقف کروایا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ میں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ طبی سیاحت کو فروغ دینے خدمات انجام دے رہی ہے ۔ حکومت سے سیاحت کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئی صنعتی پالیسی کی تیاری کیلئے بھی کوشاں ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ دونوں کی ملاقات میں ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر ملو بھٹی وکرمارک ‘ ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی دیگر قائدین موجود تھے۔3