چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ماہ مقدس رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد دی

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن شریف نازل ہوئی ہے ۔ اس مقدس ماہ میں مسلمان سختی سے روزے رکھتے ہیں ۔ نماز اور نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہیں اور زکواۃ و فطرہ کے نام پر غریبوں کو بڑے پیمانے پر صدقہ دیتے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مثالی زندگی کی تحریک دیتا ہے ۔ رمضان کی عید تمام انسانیت کو انسانی خدمات کا پیغام دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ نے سیکولرازم اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں ملک کے لیے ایک مثال قائم کی ہے ۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت مسلمان اقلیتوں کی ترقی اور بہبود اور بہتری کے لیے خلوص نیت سے کام کررہی ہے ۔ اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کے لیے ضرورت کے مطابق فنڈز مختص کیے جائیں گے ۔ ہر معاملے میں مسلم اقلیت سے مکمل تعاون و اشتراک کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران باقاعدگی سے رکھے جانے والے روزے اور ایسی عبادت سے نظم و ضبط اور روحانیت کو فروغ ملے گا ۔۔ 2