اگلے امتحان اور ڈی ایس سی امیدواروں کیلئے فیس معافی کا اعلان
حیدرآباد۔12۔جون(سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ٹیٹ امتحانات کے نتائج جاری کرتے ہوئے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ٹیٹ امتحانات کیلئے درخواستوں کی وصولی کے دوران ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے سبب الیکشن کمیشن نے ٹیٹ امتحان کی فیس میں کمی کے حکومت کے فیصلہ کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو امیدوار ٹیٹ امتحان میں ناکام ہوئے ہیں وہ آئندہ امتحان میں بغیر کسی فیس کی ادائیگی کے حصہ لے سکیں گے۔ اسی طرح حکومت تلنگانہ نے ٹیٹ2024 میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کوDSC کیلئے درخواست فیس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ میں ٹیٹ 2024 کیلئے 2لاکھ 86ہزار381 امیدواروں نے حصہ لیا تھا پیپر 1 میں جملہ 85 ہزار 996نے شرکت کی جن میں 57ہزار725 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح پیپر 2 امتحان میں 1لاکھ 50ہزار491 امیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں 51ہزار443 امیدوار اہل قرار پائے ہیں۔ پیپر1کے مجموعی نتائج 67.13 فیصد رہے جبکہ پیپر 2میں 34.18 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے مقابلہ ٹیٹ امتحان میں پیپر 1 میں کامیاب ہونے والوں میں 30.24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور پیپر 2میں کامیابی کی شرح میں 18.88 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔3