چیف منسٹر ریونت ریڈی کا آج دورہ عادل آباد

   

حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی عادل آباد ضلع کے بوتھ اسمبلی حلقہ میں 6 اپریل کو 170 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دینے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے 2023 اسمبلی انتخابات سے قبل سی ایل پی لیڈر کے طور پر بوتھ سے 1300 کیلو میٹر عوامی مارچ کا آغاز کیا تھا۔ پیپلز مارچ کے 3 سال کی تکمیل کے موقع پر جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ بھٹی وکرامارکا نے پدیاترا کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کے تحت 170 کروڑ کے ترقیاتی کاموں منظوری دی گئی۔ بھٹی وکرامارکا نے بتایا کہ 99 روزہ حکومت پروگرام کے تحت بوتھ اسمبلی حلقہ کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں کئی ترقیاتی کاموں کو منظوری دی گئی ہے۔ پدیاترا کے دوران سماج کے مختلف طبقات نے بھٹی وکرامارکا نے جو نمائندگیاں کی تھیں اس کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کو قطعیت دی گئی ہے۔ اندراماں ہاوزنگ کے علاوہ قرض معافی، اروگیہ شری کی حد میں اضافہ اور آر ٹی سی میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت جیسے مطالبات کئے گئے تھے۔ 36 اسمبلی حلقہ جات کا بھٹی وکرامارکا نے احاطہ کیا تھا جن میں 26 حلقہ جات میں کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی۔ ضلع کے بعض آبپاشی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ 1/F/K