چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ کیرالا

   

پرینکا گاندھی کے آج پرچہ نامزدگی کے ادخال میں شرکت
حیدرآباد۔22۔ اکٹوبر(سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی آج شام کیرالا روانہ ہوئے جہاں وہ 23اکٹوبر کو پارٹی امیدوارہ برائے حلقہ لوک سبھا وائیناڈ پرینکا گاندھی کے پرچہ نامزدگی کے ادخال میں شرکت کریں گے۔ عام انتخابات میں راہول گاندھی کے دوحلقہ جات پارلیمان سے ہونے والی کامیابی کے بعد راہول گاندھی نے رائے بریلی سے اپنی رکنیت برقرا ررکھتے ہوئے حلقہ پارلیمان وائیناڈ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور اب الیکشن کمیشن آف انڈیا نے حلقہ لوک سبھا وائیناڈ کے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے جہاں سے پرینکا گاندھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ اے ریونت ریڈی 23 اکٹوبر کو پرینکا گاندھی کے پرچہ نامزدگی کے ادخال میں شرکت کے لئے کیرالا روانہ ہوئے ۔ بتایاجاتا ہے کہ پرینکا گاندھی کے پرچہ نامزدگی کے پروگرام میں شرکت کے بعد وہ انتخابی مہم کے آغاز کے سلسلہ میں منعقدہ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی طویل عرصہ سے سیاست میں سرگرم رہنے کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ وایناڈ لوک سبھا حلقہ کے ضمنی الیکشن کا بھی اعلان کیا ہے ۔3