حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سیف آباد پولیس میں مقدمہ کو کالعدم قرار دینے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ آل انڈیا کانگریس کی اپیل پر 2021ء میں پردیش کانگریس کمیٹی سے راج بھون کے گھیراؤ کا پروگرام منظم کیا گیا تھا۔ اِس موقع پر سیف آباد پولیس میں ریونت ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ یہ مقدمہ عوامی نمائندوں کے مقدمات سے متعلق خصوصی عدالت میں زیردوران ہے ۔ ہائیکورٹ نے ریونت ریڈی کو نامپلی کورٹ میں شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا اور پبلک پراسکیوٹر ناگیشور راؤ کو جوابی حلفنامہ داخل کرنے ہدایت دی گئی۔ آئندہ سماعت 7 اکٹوبر کو مقرر کی گئی ہے۔ اِسی دوران بی آر ایس ورکنگ صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے بنجارہ ہلز پولیس میں اُن کے خلاف درج مقدمہ کو کالعدم قرار دینے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔1