چیف منسٹر ریونت ریڈی کی آج نئی دہلی میں انسانی حقوق پر پروگرام میں شرکت

   

حیدرآباد ۔ یکم اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کل نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس ہیومن رائیٹس اینڈ آر ٹی آئی ڈپارٹمنٹ کے کانکلیو میں شرکت کریں گے ۔ انسانی حقوق کے تحفظ اور حق معلومات قانون پر عمل کیلئے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ریونت ریڈی کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کی شرکت کا امکان ہے۔ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے ، قائد اپوزیشن راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی و دیگر سرکردہ قائدین شرکت کریں گے۔ کانکلیو میں 1200 قانونی ماہرین اور جہد کاروں کی شرکت کا امکان ہے۔ریونت ریڈی 5 تا 7 اگست دوبارہ نئی دہلی کا دورہ کریں گے ۔1