چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جاپان سے واپسی پر شاندار خیر مقدم

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر ریونت ریڈی جاپان کے ایک ہفتہ طویل دورہ سے آج شام حیدرآباد واپس ہوئے ۔ طیرانگاہ پر ارکان پارلیمنٹ ، اسمبلی و کونسل کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا ۔ چیف منسٹر کے ہمراہ وزیر آئی ٹی سریدھر بابو اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ ایرپورٹ سے چیف منسٹر کی قیام گاہ پر خیر مقدمی فلیکسز ، بیانرس اور کٹ آوٹس لگائے گئے تھے ۔ چیف منسٹر نے کارکنوں سے اظہار تشکر کیا ۔۔ 1