چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جاپان میںتاجرین سے ملاقات کا منصوبہ

   

حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی جاپان کے 8 روزہ دورہ پر آج دوپہر ٹوکیو کے ناریٹا ایرپورٹ پہنچے۔ چیف منسٹر کل رات جاپان کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ اُن کے ہمراہ عہدیداروں کی ایک ٹیم موجود ہے جن کا تعلق آئی ٹی ، انڈسٹریز اور دیگر محکمہ جات سے ہے۔ چیف منسٹر اُوکاسا میں انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کریں گے اور تلنگانہ پویلین کا افتتاح کریں گے۔ ٹوکیو میں مختلف صنعتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی تلنگانہ میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے جاپان کے اداروں سے یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔ شیڈول کے مطابق چیف منسٹر 17 اپریل کو سونی گروپ، JICA ، JETRO اور جاپان بائیو انڈسٹری اسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ 1
18 اپریل کو ٹوئیٹا، ٹوشیبا، AISIN ، NTT کارپوریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد SUMIDA ریور فرنٹ کا دورہ کریں گے۔ چیف منسٹر19 اپریل کو ماؤنٹ فیوجی اور اراکورایاما سنگن پارک کا دورہ کریں گے۔ 20 اپریل کو چیف منسٹر کیتاکیشو کے میئر سے ایکو ٹاون پراجکٹ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 21 اپریل کو یومی شیما میں ورلڈ ایکسپو میں شرکت کے بعد صنعت کاروں کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں شریک ہوں گے۔22 اپریل کو ہیروشیما میں جاپان ۔ انڈیا چیاپٹر بزنس کا آغاز کریں گے اور مژدہ موٹرس کا دورہ کریں گے۔ چیف منسٹر 23 اپریل کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔1