چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سنگاپور کی وزیر سے ملاقات

,

   

تلنگانہ کے تجارت و ماحولیات سمت مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک سے کام کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد۔18جنوری(سیاست نیوز) سنگاپور کا دورہ کرنے والے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سنگاپور کی وزیر برائے تجارت و ماحولیات گریس فوہائی ین سے ملاقات کی اور تلنگانہ کے مختلف شعبوں میں سنگاپور کی شراکت داری کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ چیف منسٹر کے ساتھ اس موقع پر ریاستی وزیر صنعت و آئی ٹی سریدھر بابو کے علاوہ اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ بالخصوص تلنگانہ کے شہری علاقوں کی ترقی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، پانی کے مناسب استعمال، تیکنیکی ترقی، اسپورٹس، سیمی کنڈکٹر کی تیاری، ماحولیات کے فروغ کے بارے میں سنگاپور کی وزیر کو تفصیلات سے واقف کرایا گیا۔ سنگاپور کی وزیر نے تلنگانہ سے تعاون کرنے کے معاملے میں مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ تلنگانہ کے مختلف شعبوں میں شراکت داری کے تعلق سے چیف منسٹر نے جو تجاویز پیش کی ہیں، اس پر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا۔ فیوچر سٹی، موسیٰ ریور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ، پانی کے مناسب استعمال کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کرنے سے اتفاق کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور سنگاپور کی وزیر گریس فوہائی ین نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے سے اتفاق کیا۔ سنگاپور کی جو ترقی ہے، اس کو تلنگانہ میں فروغ دینے کیلئے باہمی اشتراک سے کام لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ 2