وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی
حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ کی قیامگاہ پہنچ کر سال نو کی مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ اور ان کی اہلیہ کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور شال پوشی کی ۔ سال نو کے موقع پر تلنگانہ سکریٹریٹ میں چیف منسٹر کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا تھا۔ ریاستی وزراء ، پولیس اور سیول کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ مختلف کارپوریشنوں کے صدور نشین ، حکومت کے مشیران اور سرکردہ اداروں کے نمائندوں نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے سال نو کی مبارکباد پیش کی ۔ ریاستی وزراء میں کونڈا سریکھا ، ڈی انوسویا سیتکا ، پونم پربھاکر ، جوپلی کرشنا راؤ ، محمد اظہرالدین ، ارکان اسمبلی ڈی ناگیندر ، راج ٹھاکر ، ڈائرکٹر جنرل پولیس شیودھر ریڈی ، چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ ، کمشنر پولیس وی سی سجنار اور مختلف محکمہ جات کے سربراہوں نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے سال نو کی مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے کیلینڈر اور ڈائری کی رسم اجراء انجام دی۔ سکریٹریٹ میں چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کرنے والوں کا ہجوم دیکھا گیا۔ 1
