چیف منسٹر سے جوگو رامنا کی ملاقات اور اظہار تشکر

   

عادل آباد ۔ متحدہ ضلع عادل آباد میں 3919 جائیدادوں پر تقررات ، ملازمت کیلئے عمر میں دس کا اضافہ کے علاوہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے والے ریاست کے 11103 افراد کو مستقل کرنے کے اس اقدام کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کرکے اظہار تشکر کیا ۔ جبکہ ان کے ہمراہ یوتھ رکن اسمبلی مسٹر راتھوڑ باپو راؤ ، خانہ پور رکن اسمبلی شریمتی ریکھا نائیک کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ متحدہ ضلع میں 3919 کے منجملہ عادل آباد میں 1193 منچریال میں 1025 نرمل میں 876 اور آصف آباد میں 825 جائیدادیں پائی جاتی ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے مخاطب ہوکر مسٹر جوگو رامنا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں 80039 جائیدادوں پر تقررات کے ذریعہ بے روزگار نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوگا ۔ ریاست تلنگانہ میں وقت واحد میں ہزاروں افراد کو روزگار سے مربوط کرنے اس اقدام سے ملک کی تاریخ میں تلنگانہ ریاست اہمیت کا حامل تصور کیا جائے گا ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ کو سنہری تلنگانہ بنانے کی غرض بے شمار اسکیم کو روبہ عمل لاتے ہوئے ریاست کے عوام کو سہولتیں فارہم کی جارہی ہیں ۔ جس کی منفرد اسکیم ملک کے دیگر سیاتوں میں نہیں پائی جاتی ۔