چیف منسٹر سے رکن اسمبلی راجندر ریڈی کی ملاقات

   

نارائن پیٹ ۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آج حیدرآباد میں ریاستی اسمبلی کے چیف منسٹر چیمبر میں مسٹر کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع کیلئے ایک میڈیکل کالج کی منظوری دینے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمرا ریاستی وزیر اکسائز و اسپورٹس مسٹر سرینواس گوڑ رکن اسمبلی مکتھل مسٹر سی رام موہن ریڈی رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر پی نریندر ریڈی ، دیورکدرہ رکن اسمبلی مسٹر وینکٹیشور ریڈی و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے چیف منسٹر مسٹر کے سی آر سے نارائن پیٹ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈ جاری کرنے اور نارائن پیٹ دورہ کرنے کیلئے بھی معروضہ پیش کیا ۔