چیف منسٹر سے رکن اسمبلی شکیل عامر کا اظہار تشکر

   

بودھن /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی بودھن کے موضع Binola تقریباً 700 ایکر فاضل زرعی اراضی کو پانی سیراب کرنے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے لفٹ ایریگیشن اسکیم کے تحت 79 کروڑ 89 لاکھ روپئے رقم منطور کی ۔شکیل عامر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں موضع بینولہ میں زرعی اراضیات کو پانی کی سربراہی کیلئے خطیر رقمی منظوری عمل میں لائے جانے پر اپنی اور حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام کی جانب سے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ۔ شکیل عامر نے بتایا کہ وہ گذشتہ روز پرگتی بھون پہونچکر چیف منسٹر کے سی آر سے حلقہ اسمبلی بودھن میں مزید ترقیاتی کاموں کو انجام دینے فنڈز کی اجرائی کیلئے درخواست کی ایم ایل اے کے مطابق چیف منسٹر نے بودھن میں مزید ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے فنڈز کی اجرائی کیلئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔
محکمہ آبکاری کی کارروائی
میدک /12اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکل انسپکٹر ٹاسک فورس محکمہ نشہ بندی مسٹر نریندر گوڑ نے بتایا کہ ضلع کاماریڈی کے گندھاری کے دو افراد دھراوت جواہر سنگھ اور دھراوت سرینواس کو میدک کے نواحی منڈل حویلی گھن پور کے پوچمرال پر گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.40 کیلوگرام خشک گانجہ ضبط کرلیا گیا ہے ۔ سرکل انسپکٹر ٹاسک فورس مسٹر نریندر اپنے آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے گانجہ کے علاوہ ایک بائیک اور موبائل فونس بھی ضبط کرلئے ہیں اور دو افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ اس دھاوے میں ہیڈ کانسٹیبل چندریا ، ایلیا ، راجو ، روی ، ہریش اور نوین اور دیگر موجود تھے ۔