چیف منسٹر سے مقابلہ کی بجائے گھر میں بیٹھنا بہتر ہے

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی بی جے پی انچارج کا سنسنی خیز ریمارکس۔ شیڈول کی اجرائی سے قبل شکست قبول کرلی
حیدرآباد۔/26 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے اسمبلی حلقہ کاماریڈی سے مقابلہ کرنے کے اعلان کے بعد بی جے پی نے انتخابی شیڈول کی اجرائی سے قبل شکست قبول کرلی ۔ حلقہ کاماریڈی بی جے پی انچارج وینکٹ رمنا ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے انتخابی میدان میں اترنے کے بعد مقابلہ کرنے کی بجائے گھر میں بیٹھنا زیادہ مناسب ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے چیف منسٹر سے مقابلہ میں شکست یقینی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں کے وینکٹ رمنا ریڈی نے کہا کہ مقابلہ میں کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے مقابلہ نہ کرنے میں بھلائی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کی تاریخ ہے اس پر بات کرنے زیادہ وقت کی ضرورت پڑتی ہے۔ 1969 میں تلنگانہ تحریک عروج پر پہونچ گئی تھی لیکن چند غداروں کی وجہ سے یہ ناکام رہی۔ سال 2001 میں کے سی آر کی قیادت میں دوبارہ شروع ہوئی اور 2014 میں کامیاب ہوگئی ۔ کے سی آر کے چیف منسٹر بننے کے بعد ریاست کی تیز رفتار ترقی ہوئی سماج کے ہر طبقہ کیلئے فلاحی اسکیمات متعارف کرائی گئی۔ چیف منسٹر حلقہ گجویل کی نمائندگی کرتے ہیں تو گجویل کی طرح کاماریڈی کی ترقی ہوگی۔ کاماریڈی اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی قائم ہونے کے امکانات ہیں۔ کالیشورم پراجکٹ کے پیاکیج 20 اور 21 کی تکمیل پر اسمبلی حلقہ کاماریڈی میں تین فصلوں کیلئے پانی دستیاب ہونے کا دعویٰ کیا۔ ن