چیف منسٹر سے ملاقات کی خواہش ایک شخص کی 5 منزلہ عمارت پر چڑھ کر خود کشی کی دھمکی

   

حیدرآباد 30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر سے ملاقات کی خاطر ایک شخص 5 منزلہ عمارت پر چڑ گیا ۔ پرانے شہر یہ واقعہ پیش آیا ۔ میر چوک حدود میں ایک زیر تعمیر عمارت پر چڑ کر 5 ویں منزل سے یہ شخصی چھلانگ لگانے کی دھمکی دے رہا تھا ۔ پولیس نے فوری خصوصی ٹیموں کو طلب کرلیا اور صبر آزما کوشش کے بعد اس کو نیچے اترا گیا ۔ اس شخص کی شناخت اشوک کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ جو آرمور کا ساکن بتایا گیا ۔ املی بن بس اسٹیشن کے پاس زیر تعمیر عمارت سے اس کو بچانے کے بعد اس نے بتایا کہ وہ چیف منسٹر سے ملاقات کا خواہاں ہے تاہم ملاقات کی غرض سے اس نے یہ اقدام کیا ۔ اشوک نے چیف منسٹر زندہ باد اور بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ ع