چیف منسٹر سے پون کلیان کی ملاقات، امدادی چیک حوالے

   

حیدرآباد۔11۔ ستمبر ۔(سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش پون کلیان نے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پہلے مرحلہ کے طور پر ایک کروڑ کا چیک حوالے کیا۔ پون کلیان نے آج صبح جوبلی ہلز میں واقع چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ایک کروڑ کا چیک حوالہ کیا۔چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور مسٹر پون کلیان ڈپٹی چیف منسٹر آندھراپردیش کے درمیان اس ملاقات کے دوران دونو ںریاستوں کے مفادات اور ان کے تحفظ کے علاوہ تلگو عوام کی ترقی کے سلسلہ میں بات چیت کی گئی ۔اس ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے تلگو ریاستوں کی تیز رفتار ترقی کے علاوہ دونوں ریاستوں کو جنوبی ہند کی ریاستوں کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کے منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا ۔3