چیف منسٹر شیوراج نے ایئر انڈیا کی اندور۔دبئی فلائٹ کا افتتاح کیا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت ہوائی خدمات اور ہوائی اڈوں کی توسیع کے واسطے تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ چوہان نے اندور میں آج ایئر انڈیا کی اندور۔دبئی بین الاقوامی پرواز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فضائی خدمات کی توسیع کیلئے جو بھی ضرورت ہوگی، ریاستی حکومت کرے گی۔ حکومت تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں۔ آج گوالیار کو اندور اور دہلی سے منسلک ہونے کا تحفہ ملا ہے ۔ اس کے ساتھ ہماری ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھ کر 588 ہو گئی ہے۔