چیف منسٹر عنقریب آبائی مقام کا دورہ کریںگے

   

Ferty9 Clinic

موضع چنتا مدکا کی ترقی کیلئے 10 کروڑ روپئے جاری کرنے کے احکام
حیدرآباد۔10جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے آبائی مقام کے دورہ سے قبل خصوصی بجٹ کے ذریعہ علاقہ کی ترقی کیلئے 10کروڑ روپئے جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ چیف منسٹر نے عنقریب اپنے آبائی موضع چنتا مدکا کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات اور ان کے مسائل سے آگہی حاصل کرنے والے ہیں لیکن ان کے دورہ کی تاریخ کو قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی مسٹر ٹی ہریش راؤجو کہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورۂ چنتا مدکا کے پروگرام کو عہدیداروں کے ہمراہ قطعیت دینے میں مصروف ہیں کہا جا رہاہے کہ چیف منسٹر اپنے آبائی علاقہ کے دورہ کے موقع پر مقامی عوام کے ساتھ تناول طعام کرنے والے ہیں علاوہ ازیں موضع کے عوام اور سرکردہ شخصیتوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل کے متعلق آگہی حاصل کرنے والے ہیں اسی لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ طویل مدت کے بعد اپنے آبائی موضع کا دورہ کرنے والے اسی لئے ان کے دورہ کو کافی اہمیت حاصل ہورہی ہے ۔