چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کا دورۂ دہلی

,

   

صدر اور نائب صدرجمہوریہ سے خیرسگالی ملاقات
بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نئی دہلی میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے راشٹرپتی بھون میں خیرسگالی ملاقات کی ۔سرکاری اطلاعات میں بتایا گیا کہ چوہان کی گزشتہ ماہ مارچ میں وزیر اعلی بننے کے بعد صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلی نے صدر کوریاست کی موجودہ کورونا کی صورتحال سے واقف کروایا اور دیگر معاملوں پر بات چیت کی ۔ ساتھ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے شائع شدہ دو کتابچوں ‘ امید’ اور ‘مدھیہ پردیش وکاس کے پرتیبدھ پریاس ’ کی کاپیاں بھی صدر کو پیش کیں۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے بھی پیر کے روز وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ملاقات کی۔ نائب صدر کے دفتر نے یہاں بتایا کہ چوہان نے نائب صدر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ذرائع نے اس ملاقات کو خیرسگالی ملاقات قرار دیا ۔