بھوپال 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے کابینہ کا ایک اجلاس اتوار کے دن طلب کیا ہے تاکہ پیر کے دن ایوان اسمبلی میں حکومت خط اعتماد حاصل کرنے کی حکمت عملی کا تعین کرے۔ امکان ہے کہ یہ اجلاس 11 بجے دن منعقد ہوگا اور اِس میں گورنر کے مکتوب پر جو ہفتے کے دن روانہ کیا گیا تھا، غور کیا جائے گا۔ دریں اثناء کانگریس ارکان اسمبلی جو جئے پور میں عارضی طور پر قیام کئے ہوئے تھے ، بھوپال واپس آگئے۔ اسپیکر نے 6 وزراء کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔